(جنید ریاض)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا معاملہ ، پیکٹ پنجاب، اگیگا پنجاب سمیت دیگر ایسوسی ایشنز نے نوٹیفکیشن کے اجراءتک احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے حکومتی وعدے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف 6 اپریل کو سرکاری ملازمین دوبارہ دھرنا دیں گے۔احتجاج میں پیکٹ پنجاب، اگیگا پنجاب اور دیگر ایسوسی ایشن بھرپور شرکت کریں گی۔صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ دھرنا نوٹیفکیشن کے اجراءتک جاری رہے گا،وفاقی حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کروائے۔ کاشف شہزاد چودھری نے کہا کہ تنخواہوں میں فوری 25 فی صد اضافہ کیا جائے۔ شہزاد ندیم قیصر کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ کے نوٹیفیکشن کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔
سرکاری ملازمین نے پھر احتجاجی دھرنے کی تاریخ دے دی
30 Mar, 2021 | 10:05 AM