کورونا کا پھیلاؤ تیز، ہسپتالوں میں 69 فیصد وینٹی لیٹر مریضوں سے بھر گئے

30 Mar, 2021 | 09:52 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (علی رامے)   کورونا وبا کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1478 افراد وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح سے سرکاری ہسپتالوں میں 69 فیصد وینٹی لیٹر مریضوں سے بھر گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پہ جانے والے مریضوں کی شرح 39 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں یہ شرح 69 فیصد ہے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 فیصد سے زائد بیڈ کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں جبکہ اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 179 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔ 

سرکاری رپورٹ اور اعدادوشمار کے مطابق پی کے ایل آئی میں وینٹی لیٹر 100 فیصد، سروسز ہسپتال میں 59 فیصد بھر چکے ہیں، جبکہ میو ہسپتال میں 94 فیصد وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں کے باعث بھر چکے ہیں۔ جناح ہسپتال کے 72 فیصد، جنرل ہسپتال کے 55 فیصد اور سر گنگا رام کے 50 فیصد وینٹی لیٹر پر کورونا وائرس کے مریض ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں 89 فیصد وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں،  یہی صورتحال شہر کے نجی ہسپتالوں کی ہے۔

مزیدخبریں