کورونا کی تیسری لہر شدید، جاں بحق افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

30 Mar, 2021 | 09:11 AM

Imran Fayyaz

سٹی42: کورونا نے انسانی زندگیاں نگلنا نہ چھوڑیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 100افراد جاں بحق ہو گئے،4084نئے کیسز رپورٹ،ملک بھر میں اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا سے 100 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 ریکارڈ کی گئی ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 170 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 413 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد48ہزار566ہوگئی، 24گھنٹے میں کورونا کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کئے گئے ،ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 6لاکھ278ہوگئی۔
مرنے والے 100 افراد میں سے 66 اموات پنجاب میں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 17 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھےجبکہ اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر میں 2،2 افراد جان سے گئے۔
 این سی او سی کی رپو رٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 65 ہزار158 افراد کورونا سے متاثرہوچکے ہیں پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ17ہزار694 ، خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 86ہزار44 ،  بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 19ہزار535 ، اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 57ہزار204 ، آزاد کشمیرمیں کورونا سے 12ہزار549 افراد متاثر ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد5016 ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں