(سعود بٹ) منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ، نیب نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو طلب کرلیا۔
نیب نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو طلبی کے نوٹس انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون 96 ایچ پر نوٹس ارسال کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کو اثاثہ جات اور کاروبار کی مکمل تفصیلات کے ہمراہ آنے کی ہدایات کی گئی ہے۔