جناح ہسپتال، لیبارٹری کی اپ گریڈیشن

30 Mar, 2020 | 08:35 PM

Malik Sultan Awan

 (زاہد چوہدری)گوہر اعجاز فاونڈیشن کے عطیہ سے لیب کو بائیو سیفٹی لیول تھری کا حامل بنا دیا گیا ،  کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت کا آغاز بھی کردیا گیا ،  تمام اخراجات گوہر اعجاز فاونڈیشن برداشت کرے گی ۔ لیب کی روزانہ 600 ٹیسٹوں کی صلاحیت ہوگی ۔
جناح ہسپتال میں گوہر اعجاز فاونڈیشن کے عطیہ سے گزشتہ ہفتے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی تھی تاہم محکمہ صحت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ لیب بائیو سیفٹی لیول تھری کی حامل نہ ہونے سے ٹیسٹ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے جس پر تین روز تک ٹیسٹوں کی سہولت معطل کر دی گئی اور گوہر اعجاز فاونڈیشن کی جانب سے لیبارٹری کو ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرکے بائیو سیفٹی لیول تھری کا حامل بنا دیا ہے۔

بائیو سیفٹی لیول تھری کا حامل ہونے کے بعد جناح ہسپتال کی لیب میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت بحال کر دی گئی ہے ۔ لیب میں روزانہ 600 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کے تمام اخراجات گوہر اعجاز فاونڈیشن کی جانب سے برداشت کئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں