کورونا وائرس، لیسکو نے صارفین کی میٹر ریڈنگ روک دی

30 Mar, 2020 | 08:01 PM

(شاہد ندیم) لیسکو نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے میٹر ریڈنگ سٹاف کو کام سے روک دیا، گزشتہ سال ماہ مارچ میں استعمال ہونیوالے یونٹس کے مطابق اوسط بل بھجوائے جائیں گے۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر گھریلو صارفین کی میٹر ریڈنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ لیسکو کی جانب سے اوسط بل صارفین کو بھجوائے جائیں گے۔ گزشتہ سال مارچ میں استعمال شدہ یونٹس پر بلنگ کی جائیگی، میٹر ریڈنگ کی وجہ سے لیسکو ملازمین کافی مشکلات سے دو چار تھے۔

گھر گھر میٹر ریڈنگ لینے سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین نے میٹر ریڈرز کے تحفظات کمپنی اتھارٹی کے سامنےرکھے۔

تحفظات کی روشنی میں کمپنی نے ملازمین کی فلاح کے لئے میٹر ریڈنگ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزیدخبریں