(در نایاب) کورونا وائرس کے پیش نظر شہرمیں لاک ڈاون کا معاملہ، کمشنر لاہورسیف انجم نے پرندوں کی خوراک کی فروخت کیلئے مشروط اجازت نامہ جاری کردیا۔
کمشنر لاہور سیف انجم نے اجازت نامہ صدر ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس کے مطابق دوپہر 2 تا 4 بجے صرف پرندوں کو فیڈ دینے کیلئے دکان کھول سکتے ہیں۔
کمشنر سیف انجم کے حکم اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اے سی جی مشتاق ٹوانہ کے مطابق اجازت نامے کے مطابق دو سے زائد افراد دکان میں کام نہیں کر سکتے۔
اے سی جی کا کہنا ہے کہ پرندوں کی خرید و فروخت کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ دکاندار کورونا حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرینگے۔ اجازت نامہ کے اوقات و شرائط پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔