سوشل سکیورٹی نے ہسپتالوں میں روٹیشن ڈیوٹی کے حوالہ سے ایم ایسز کو ہدایات جاری کردیں

30 Mar, 2020 | 04:01 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: کورونا وائرس کا خطرہ، سوشل سکیورٹی نے ہسپتالوں میں سٹاف کم کرنے اور روٹیشن ڈیوٹی کے حوالہ سے ایم ایسز کو ہدایات جاری کردیں۔

ہسپتالوں کے انتظامی امور میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا کئے بغیر سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ سے بھی ردوبدل کی بنیاد پر ڈیوٹی لی جائے گی۔

  ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ایم ایس صاحبان ہسپتال میں علاج و معالجہ کی صورتحال کو یقینی بناتے ہوئے ہسپتال سٹاف سے ردوبدل کی بنیاد پر ڈیوٹی لے سکتے ہیں۔

  یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شہر میں اور مریضوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں کورونا سے  متاثرہ افراد کی  تعداد 119 ہو گئی، اب تک  پنجاب میں   کورونا وائرس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،  پنجاب میں کورونا کے791 کنفرم مریض ہیں۔

مزیدخبریں