ایف بی آر نے کاروباری حضرات کو رعایت دیدی

30 Mar, 2020 | 03:28 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی) کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاؤن کی وجہ سےامپورٹر زکو سامان کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے" گڈز ڈیکلیئریشن"جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے کاروباری طبقہ متاثرہ ہورہا ہے،امپورٹرز اور کاروباری طبقہ کی مشکلات کے پیش نظرایف بی آر نے" گڈز ڈیکلیئریشن"جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی, امپورٹرز اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو سامان کی کلیئرنس کیلئے"جی ڈی"جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا.

ایف بی آر نے17مارچ سے 7اپریل تک بغیر جرمانے جی ڈیز جمع کرانے کیلئے 25روز کی مہلت دے دی ,سیکرٹری کسٹمز بجٹ سلمان افضل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کوبٹا دیا گیا ہے, جس کے بعد ملک بھر سے اشیا خورونوش سے بھرے ٹرک لاہور پہنچ رہے ہیں.

مزیدخبریں