وقارگھمن: کورونا وائرس سے بچاو کے لئے پاکستان میں پہلی " ڈس انفیکٹ ٹنل" تیار، ڈس انفیکٹ ٹنل میں 20 سیکنڈ کھڑے رہنے سے سارا جسم سینیٹائز ہوجائیگا، لاہور کے شہری انجنئیر کلیم اللہ نے ڈس انفیکٹ ٹنل تیار کی۔
دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقڈامات کئے جارہے ہیں، چائنہ میں ڈس انفیکشن ٹنلز کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی لاہور کے شہری انجنئیر کلیم اللہ نے ڈس انفیکٹ ٹنل تیار کی ہے۔
ڈس انفیکٹ ٹنل میں 20 سیکنڈ کھڑے رہنے سے سارا جسم سینیٹائز ہوجائیگا، ابھی تک ڈس انفکیٹ ٹنل چائنہ اور ترکی میں استعمال کی جارہی ہیں، ڈس انفیکٹ ٹنل کو ہسپتال، دفاتر اور پبلک مقامات پر نصب کیا جاسکتا ہے۔
یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شہر میں اور مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 119 ہو گئی، اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے791 کنفرم مریض ہیں۔
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے جن میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا ہے تاہم 25 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔