کورونا وائرس کا خوف ،انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا

30 Mar, 2020 | 01:43 PM

Azhar Thiraj

عثمان علیم : کورونا وائرس کا خوف ،انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ۔گراں فروشوں نے شہر میں پنجے گاڑ لیے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ، 88 مجسٹریٹ 24 گھنٹوں میں صرف 56 ہزار کے جرمانے کر سکے، شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے لگے۔


کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری نرخ بھی نظر انداز،88 مجسٹریٹ گراں فروشوں کے سامنے بے بس ، شہری لٹنےلگے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 مجسٹریٹ کی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ،24 گھنٹوں میں 88 مجسٹریٹ صرف21 مقامات پر خلاف ورزی ڈھونڈ سکے،24 گھنٹوں میں صرف 56 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے،01 گراں فروش کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا گیا ، صرف 01 افراد کو حراست میں جبکہ سرکاری نرخ ہوا کرنے پر صرف01 شخص کو جیل بھیجا گیا۔

 یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


 

مزیدخبریں