جامعات اور اساتذہ کیلئے فری آن لائن کورسز کا آغاز

30 Mar, 2020 | 01:05 PM

M .SAJID .KHAN

( اکمل سومرو ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اورامریکن بورڈ فار ٹیچرز سرٹیفیکیشن کے اشتراک سے آن لائن کورس کا آغازکردیا, یونیورسٹیوں اور اساتذہ کو یہ کورس مفت کرایا جائے گا۔

ہائرایجوکیشن اورامریکن بورڈ فار ٹیچرز سرٹیفیکیشن کے اشتراک سے آن لائن کورس کا آغازکردیا, امریکن بورڈ سرکاری جامعات اور کالجز کے اساتذہ کوآن لائن ٹیچنگ ٹریننگ دے گا,صوبائی وزیرِ ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی کوشش سے امریکن بورڈ فری آن لائن کورس فراہم کرنے پر متفق ہوا,صوبائی وزیرِ ہائرایجوکیشن کا کہناتھا کہ اساتذہ کوفری ٹریننگ فراہم کی جائے گی،ٹریننگ کی فیس 2 ہزار ڈالر ہے مگر امریکن بورڈ فری سہولت دیگا.

راجہ یاسرہمایوں  کہناتھا کہ کالج و یونیورسٹی اساتذہ کو عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ دی جائے گا،تعلیمی معیارعالمی سطح پر لانے کیلئے یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت ہے،ٹریننگ کورس مکمل کرنے پر اساتذہ کو سرٹیفیکیٹس دیئےجائیں گے، امریکن بورڈ ٹیچنگ سرٹیفیکیشن دنیا کے بیشتر ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے.

صوبائی وزیرہائرایجوکیشن کا مزید کہناتھا کہ ٹیچرز ٹریننگ سے عالمی سطح پرتسلیم شدہ سرٹفیکیٹ بھی فراہم کیا جائیگا،اساتذہ امریکن بورڈ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں،اس دوران اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ سے استفادہ کرنا چاہیے.

مزیدخبریں