کورونا وائرس نے بچھڑے بچوں کو والدین سے ملنے نہ دیا

30 Mar, 2020 | 12:58 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق: کورونا وائرس نے بچوں کو بھی پریشان کردیا ،بچھڑے بچے اپنے والدین سے نہ مل پائے۔

 پوری دنیا  کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے،شہری گھروں میں بند ہیں،جہاں خوراک کی کمی ہو رہی ہے تو لوگ معاشی پریشانیوں،گھر میں بند رہنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض بھی بنتے جارہے ہیں،ایک اندازے کے مطابق گھریلو تشدد میں 30فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے،چین میں طلاق کی شرح بڑھ گئی ہے۔

گارڈین عدالتوں میں گھریلو ناچاکی کےکیسوں میں تقریبا چار سو بچوں کے کیس زیر سماعت ہیں۔جن میں متاثرہ بچوں کی والد یا والدہ سے عدالت یا عدالت کے باہر ملاقات کا شیڈول طے کیا جاتاتھا ، کورونا وائرس کی وجہ سے عدالتوں میں ہونے والی ملاقات کا شیڈول جاری نہیں کیا  جاسکا ۔

عدالتوں میں بچوں کو اپنے پاس ہی کورونا وائرس ختم ہونے تک ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا تھا کہ بچے معصوم ہیں۔ ان کو گھروں میں ہی رکھا جاے تاکہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں یہ نہ ہو کہ ماں یا باپ یا ان کےساتھ انے والے کسی شخص سے بچے وائر س سے ہو جائیں ۔عدالتوں کی طرف سے شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے بچے ماں باپ سے ملاقات نہ کر سکے ۔متاثرہ بچوں کے وکلا کا کہنا ہے کہ بچوں سے ٹیلی فون کے ذریعے  رابطے جاری ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے بیش تر بچے باپ سے ملنے والے اپنے خرچے سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

یاد رہے اس وقت دنیا میں  کورونا وائرس کے مریضوں  کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور ہر گھنٹے یہ رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے،34 ہزار اموات ہوچکی ہیں،امریکا  کورونا وائرس متاثرین میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔امریکی ڈاکٹر فائوچی کہتے ہیں کہ اس وائرس سے ایک لاکھ سے زائد امریکی مر سکتے ہیں۔


 یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 


 

مزیدخبریں