ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان, لاہوری طالبعلم پیچھے رہ گئے

 آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان, لاہوری طالبعلم پیچھے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ،امتحان میں دس لاکھ ساٹھ ہزار بچوں نے شرکت کی ، کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا ، پنجاب کی سطح پر لاہور کا ایک بھی طالبعلم پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ رواں سال امتحان میں دس لاکھ ساٹھ ہزار بچوں نے شرکت کی۔ رواں سال کامیابی کا تناسب 87 فیصد رہا۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کیجانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق وہاڑی کے طالبعلم شازل مقصود نے 496 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح مظفر گڑھ سے محمد شہباز اورڈسکہ سے عبدالواحد 495 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایمان فاطمہ ، بھکر سے علیحہ مریم اور پیر محل سے ایمان فاطمہ 494 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پیک حکام کے مطابق امیدوار ٹرپل ایٹ ون پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے نتائج معلوم کرسکیں گے۔ پیک حکام کیجانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب کی سطح پر لاہور کا ایک بھی طالبعلم پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔