تبلیغی جماعت کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

30 Mar, 2020 | 11:16 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : تبلیغی اجتماع کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی سکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے تمام ملکی اور غیر ملکی شرکا کی سکریننگ کی جائے گی،کورونا کی ٹیسٹنگ، لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالہ کا جائزہ لیا جائیگا۔

چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تبلیغی اجتماع کے شرکا کو انہی اضلاع میں رکھا جائے جہاں موجود ہیں، تبلیغی اجتماع کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی سکریننگ کی جائے۔پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تبلیغی اجتماع کے شرکا کوسکریننگ کے بعد کورونا کی علامات پر قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

پہلی سے 8 ویں جماعت کے طلبہ کو کارکردگی پراگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز دی گئی ہے،طلبہ کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا،جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز  ہوں گے،لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے، بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔



 
 

مزیدخبریں