علی ساهی: پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کر دیا گیا۔
24 گھنٹوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 818 مقدمات درج کیے گئے۔ 24 گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 21 مقدمات درج کئے گئے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1329 قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے 209 کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔
24 گھنٹوں کے دوران 1282 چیک پوسٹوں پر 26 ہزار 401 افراد کی چیکنگ کی گئی۔ 17 ہزار 857 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی چیکنگ،19 ہزار 473 شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ 57 دکانوں اور 4 ریستورانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
خیال رھے که اب تک دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 663 مقدمات درج هو چکے هیں ۔
24 گھنٹوں میں 839 افراد کیخلاف مقدمات درج
30 Mar, 2020 | 10:30 AM