قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اسکی کوئی سر حد نہیں، کورونا صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں کورونا کیخلاف لڑ نے کا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم غر یبوں میں راشن کی فراہمی کیلئے آج روڈ میپ دیں گے۔
حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی22 کروڑ عوام متحد ہوں، گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کربچا جاسکتا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں خدا کیلئے اپنے گھروں میں رہیں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہر غر یب شخص کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
غر یبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کا پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔