کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے:ریما خان

30 Mar, 2020 | 08:42 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہدایتکارہ اور فلمساز ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کیلئے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے.

ریما خان کا کہنا تھا کہ میں زندگی کا ہر فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کرتی ہوں اسی وجہ سے ہم خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریما خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیار محبت کی ہونیوالی شادیاں انتہائی کم کامیاب ہوتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ اگر پیار اور محبت برقرار رہے تو ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اور میرے شوہر تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں اور ہمارے پیار محبت میں کمی نہیں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں