اداکارہ خوشبو خان ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا ذخیرہ کرنے والوں پر  غصہ 

30 Mar, 2020 | 08:38 AM

Shazia Bashir

جوہر ٹاون (زین مدنی ) سٹیج ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ خوشبو خا ن شہر میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا ذخیرہ کرنے والوں پر شدید غصہ ہوگئیں ہیں ۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے خوشبو خان نے کہا کہ ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر سمیت دیگر اشیاءکا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں بیچنے والے نا تو مسلمان ہیں اور نا ہی محب وطن پاکستانی جو اپنی ہی قوم اور شہریوں کے ساتھ ایسا کررہے ہیں ۔ خوشبو خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ترکی ،ایران اور دیگر ممالک کی ویڈیوز دیکھی جس میں ان کے شہری غریبوں کے لئے سڑکوں پر راشن رکھ رہیں ہیں دیواروں پر ماسک اور سینی ٹائزر رکھ رہیں ہیں تاکہ جس کو ضرورت ہو وہ خاموشی سے لے کر اسے استعمال کرے ۔

خوشبو خان نے کہا کہ دیگر ممالک کے لوگوں کا اپنے افراد کے ساتھ کئے ایسے کام دیکھ کر رونا آتا ہے کہ ہمارے لوگ ہمارے محب وطن کیا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پتا نہیں ہم کیسے لوگ ہیں اور کیسے مسلمان ہیں، ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو ہم لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کردیتے ہیں تاکہ کمائی کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز لوگوں کو کم نرخ میں دیں اللہ آپ سے بہت راضی ہوگا، آپ کے پاس کمائی کے لیے پورا سال موجود ہے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔دوسری جانب خوشبو خان نے ان لوگوں سے اپیل کی ہے جو پانچ کلو کا آٹا دے کر تصویریں بنوا کر شائع کرتے ہیں خوشبو نے کہا کہ کسی کی مدد ایسی کرنی چاہیے کہ کسی دوسرے کو پتہ بھی نہ چلے

مزیدخبریں