(زین مدنی )کورونا وائرس کے باعث جہاں شہر کی تمام مارکیٹس دکانیں اور بڑے بڑے شاپنگ مالز بند ہیں وہیں اداکاراوں کے بنائے ہوئے بیوٹی سیلونز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیگر بڑے بیوٹی سیلونز کو بھی لاک ڈاون کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ، اداکارہ نرگس ،دیدار ،عائشہ ثنا،نگار چوہدری،ہنی شہزادی ،مسرت مصباح ،ردا مصباح ،ریمبو صاحبہ ،ڈولی،انیشا نیل بار،عائشاز سمیت لاہور کے متعدد بڑے بیوٹی سیلونزجن میں سارا خواجہ،ساراثناز،ڈپلیکس،ٹونی اینڈ گائے ،نبیلاز جنٹس اینڈ وومنز سمیت دیگر بڑے بڑے بیوٹی سیلونز بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔
یہ سب بڑے بیوٹی سیلونز اقبال ٹاون، ایم ایم عالم روڈ ، گلبرگ ، ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں ہیں جو بند پڑے ہیں ۔سیلونز انتظامیہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے سب کو ایسے اقدامات کرنے پڑے ہیں ۔گلوکارہ حدیقہ کیانی ،دیدار اور نرگس نے لاک ڈاون سے قبل ہی اپنے بیوٹی سیلونز بند کردیئے تھے جبکہ بقیہ بیوٹی سیلونز لاک ڈاون کے بعد بند ہونا شروع ہوئے