اداکار ہنی البیلا کی شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایات

30 Mar, 2020 | 01:12 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار کامیڈین ہنی البیلا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن کو آسان مت لیں۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی البیلا نے کہا کہ گھروں میں رہنا واقعی ہی مشکل کام ہے کیونکہ جن کو روزانہ اپنے روزگار کے حصول کے لئے باہر جانا پڑتا ہے جن کو اپنی دکانیں کھولنے کے لئے مارکیٹ جانا پڑتا ہے چاہے وہ تاجر ہو ،بزنس مین ہو،پرائیویٹ جاب کرتا ہو فیکٹری کا مالک ہو یا مزدور ہو وہ گھر میں نہیں بیٹھ سکتا لیکن اس وقت کو حالات چل رہیں ہیں خداراہ خود کو محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں خود کو محصور کر لیں ۔

ہنی البیلا نے کہا کہ لاک ڈاون کرنے کا حکومتی مقصد صرف یہی ہے کہ کورونا وائرس سے جتنا بھی ممکن ہو سکے وہ شہریوں کو بچائیں ۔ہنی البیلا نے ہاتھ جوڑ کر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بہت انتہائی ضرورت میں گھروں سے باہر نکلیں لیکن اس کے لئے بھی ضروری ہے کہ باہر نکلنے کے حفاظتی اقدامات کرکے باہر نکلا جائے ۔

ہنی البیلا کا کہنا ہے کہ آپ محفوظ رہیں گے تو آ پ کے فیملی ممبرز بھی محفوظ رہیں گے ۔جونہی یہ وباءختم ہوگی تو حکومت لاک ڈاون بھی ختم کردے گی اور سب کو آزادانہ باہر نکلنے کی آزادی بھی ہوجائے گی۔

مزیدخبریں