زمین سے اظہارِ محبت، واپڈا ہاؤس میں ارتھ آور منایا گیا

30 Mar, 2019 | 11:32 PM

Arslan Sheikh

( علی رضا ) زمین سے محبت اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ملک بھر میں ارتھ آور منایا گیا، شہر میں بھی ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک تمام سرکاری عمارتوں کی بتیاں بند کر دی گئیں۔

مال روڈ پر واقع واپڈا ہاؤس میں ارتھ آور کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں چیئرمین واپڈا سمیت مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے طلبا کی جانب سے موم بتیاں جلا کر زمین سے اظہار محبت بھی کیا گیا۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اب اس حوالے سے آگاہی پیدا کی جا رہی ہے کہ ہم انرجی کو محفوظ کریں اور اپنے گھروں میں اضافی لائیٹس کو بند رکھیں۔

یہ بہت اچھا قدم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نئی نسل کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کس طرح زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کر سکتے ہیں، ہمیں درخت بھی لگانے چاہیں۔

واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بچوں اور مختلف میوزکل بینڈ کی جانب سے شاندار پرفارمنس پیش کی گئی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہم بجلی اور دیگر درجہ حرارت کو بڑھانے والے چیزوں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں گے۔

مزیدخبریں