( فہد علی ) شاہدرہ چاند گراؤنڈ میں جشن بہاراں علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، میچ میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کبڈی میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان گرین نے 42 پوائنٹس کے ساتھ فتح حاصل کی۔ جبکہ پاکستان گرین کے ہی کھلاڑی ملک بلال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کھیلوں کے فروغ کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔