وزیر ریلوے شیخ رشید کا ایک اور دعویٰ سیاسی نعرہ نکلا

30 Mar, 2019 | 09:28 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) بزرگ شہریوں کو ریلوے کے مفت سفر کی سہولت بیانات کی حد تک محدود، 75 سال سے اوپر بزرگ مسافروں کیلئے مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ نے بزرگ مسافروں سے بھی پیسے بٹورنا شروع کر دئیے، لاہور سے فیصل آباد جانے والے 81 سالہ بزرگ مسافر سے ٹکٹ کے پیسے وصول کر لیے۔ متاثرہ بزرگ شہری کے مطابق ٹکٹ ریزرویشن عملے نے کارڈ پہ عمر دیکھنے کے باوجود مفت ٹکٹ نہیں دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشید کی جانب مفت سفر کی سہولت پہ خوشی ہوئی تھی، مگر عملہ ٹکٹ کے پیسے وصول کر رہا ہے۔

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ ٹکٹ دینے والے شخص نے کہا اب کوئی ٹکٹ مفت نہیں ملتا، وہ سہولت ختم کر دی گئی ہے اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے آدھا ٹکٹ لیا گیا۔

مزیدخبریں