(علی ساہی) پولیس تھانوں، دفاتر، رہائشگاہوں اور لائنز کی قسمت جاگ اٹھی، پنجاب پولیس کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 33 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے پولیس کو2 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی جبکہ اگلے مالی سال کے لیے 3 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں جس میں سے جاری شدہ 164 سکیموں پر 2 ارب 57 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوگی جبکہ 76 نئی سکیموں کے لیے 77 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اگلے مالی سال میں زیر تعمیر تھانے، لائنز اور دفاتر سمیت دیگر سکیمیں مکمل کی جائیں گی جبکہ نئی سکیموں میں گریڈ 1 سے 10 تک کے اہلکاروں کے لیے کوارٹر بنائے جائیں گے، صوبہ بھرمیں پولیس کےلیے دیگرمنصوبوں پرکام شروع کیا جائے گا۔