میاں نواز شریف طبی معائنے کے بعد شریف میڈیکل کمپلیکس سے واپس روانہ

30 Mar, 2019 | 04:18 PM

Shazia Bashir

سٹی42: میاں نواز شریف طبی معائنے کے بعد شریف میڈیکل کمپلیکس سے واپس روانہ ہوگئے، سابق وزیراعظم ذاتی معالج کے ہمراہ پونے تین گھنٹے ہسپتال میں رہے، ڈاکٹرز نےمزید ٹیسٹ بھی کیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جو کہ طبی بنیادوں پرچھ ہفتوں کی ضمانت پر ہیں، آج رہائی کے چوتھے روز دوسری مرتبہ شریف میڈیکل سٹی پہنچے، ان کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی موجود تھے۔ میاں نوازشریف کا تقریبا پونے تین گھنٹے طبی معائنہ ہوا، اس دوران ان کےمختلف ٹیسٹ ہوئے جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظران کی ادویات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

میاں نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد سے مین روڈ کو بلاک بھی کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہی۔

مزیدخبریں