(سٹی42) شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بہیمانہ تشدد کے واقعات سےشہری خوف وہراس کا شکار ہیں، ایسا ہی واقعہ ملتان روڑ پر پیش آیا جس میں راہگیر خاتون اور بچے پر چھری سے حملہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان روڈپر نامعلوم افراد نےر اہگیر خاتون اور بچے پر چھری سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیو عملہ اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہزخمی خاتون اور بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس کاکہناتھاکہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد قانون کی گرفت میں ہوگا، جبکہ متاثرہ خاتون اور بچے کی حالت بہتر نہیں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔