ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے ایونیو ون سکیم کے الاٹیوں کو خون کے آنسو رُلا دیا

ایل ڈی اے نے ایونیو ون سکیم کے الاٹیوں کو خون کے آنسو رُلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اوروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، ایل ڈی اے نےایونیو ون سکیم کےالاٹیوں کو خون کے آنسو رُلا دیا، دیگر ہاؤسنگ سکیموں پر قانون کا اطلاق کرانے والا خود ہی قانون سے مبرا، 16 سال بعد بھی ڈویلپمنٹ نہ ہوسکی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایونیو ون سکیم 2002-2003 میں شروع کی، 16630 کنال پر محیط ہاؤسنگ سکیم کا کام 16 سال بعد بھی نامکمل ہے، ایونیو ون سکیم میں نہ پارک، سکول، ڈسپنسری اور نہ ہی آج تک مسجد بنائی گئی، سکیم کے تمام بلاکس میں مفاد عامہ کے پلاٹ بھینسوں کے باڑے بن گئےہیں، پارکوں میں لگے ٹیوب ویل کی مشینری چوری کرلی گئی ہے۔

ایونیو ون کا 5 ہزار کنال سے زائد رقبہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے جس کے باعث 2000 الاٹیوں کو تاحال پلاٹ نہیں مل سکے، ایونیو ون میں خستہ حال سڑکیں، ناقص سیوریج سسٹم میں بھی کوئی بہتری نہیں لائی جاسکی، قانون کی رو سے رہائشی سکیموں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

ایل ڈی اے پرائیویٹ سکیموں کوتو پابند بناتا ہے لیکن قانون کا اطلاق اپنے اوپر نہیں کرتا، ایونیو ون کے الاٹیوں نے وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer