(درنایاب)ایل ڈی اےتمام وسائل کےباوجود لٹن روڈ پر دو معمولی پیڈسٹرین برج مکمل کرنےمیں ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نےڈیڑھ سال قبل منصوبےپرکام شروع کیا،لٹن روڈ پرمیٹروبس سروس کے باعث تین پیڈسٹرین بریجزکاکام شروع کیاگیا،ایل ڈی اےکی ذیلی ایجنسی ٹیپانےایک پل بناکر دوکو ادھورا چھوڑدیا،دونوں پلوں کاادھوراسٹرکچرخراب اورزنگ کاشکارہونےلگا،لٹن روڈپرجنگلے لگنےکے باعث شہری سڑک عبورکرنےسےقاصرہیں،چندروزقبل انجینئرنگ ونگ نےڈی جی ایل ڈی اےکو بریجزکےحوالےسےسب اچھا کی رپورٹ دی تھی،موقع پرپیڈیسٹرین بریج کی تعمیرکاکام مکمل طورپر بندپڑاہے۔
شہری برج نہ ہونےکےباعث جنگلاپھلانگنےپرمجبورہیں،ٹیپاہیڈآفس کےسامنےادھوراکام ادارےکی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ سےچندکروڑکی لاگت سےشروع کئے جانےوالےمنصوبےکومکمل کرنےکی اپیل کی، کام وقت پر مکمل نہ ہونےسےبریج کی لاگت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگیاہے۔