ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی انصاف کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

پی ٹی آئی انصاف کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ناظم خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ میں خود وکیل ہوں اوروکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ناظم خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی، وزیراعلیٰ کی وکلاء برادری کوان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ میں خود وکیل ہوں اوروکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں،میں نے ملتان میں وکالت بھی کی ہے، آپ کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ قانون اورانصاف کی عمل داری کو یقینی بنانے میں وکلاء برادری کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے،ہماری جماعت کا نام تحریک انصاف ہے اوریہ جماعت انصاف کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ پیچھے رہ جاتے ہیں،بروقت اورفوری انصاف سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جواحسن طریقے سے نبھائیں گے،صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer