پی ٹی آئی کھلاڑی لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش

30 Mar, 2019 | 11:50 AM

Sughra Afzal

(عثمان الیاس) عوام کو صبر کا سبق دینے والے خود ہی صبر کا دامن چھوڑ بیٹھے، پارٹی کی تقریب میں تحریک انصاف کے کھلاڑی آپس میں ہی لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 170 وفاقی کالونی میں ایم پی اے نذیر چوہان کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں تحریک  انصاف کے کارکنان آپس میں اُلجھ پڑے، بات تلخ کلامی سے تھپڑوں اورمکوں تک جاپہنچی، یہ بھی نہ دیکھا ایم پی اے موجود ہ ہیں بس ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔

سٹیج سے اتر کر  کارکنان نے لڑائی پر قابو پانے کی کوشش بھی کی مگر پھر بھی کسی نے ہار نہ مانی اور بس ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔

مزیدخبریں