وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

30 Mar, 2019 | 10:29 AM

Read more!

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے،  آج ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جناح ایکسپریس 31 مارچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی، وی وی آئی پی ٹرین میں ٹی وی،وائی فائی،بیڈنگ،  ریسٹورنٹ، ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگرسہولیات ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم کو پنجاب کے انتظامی امور سے متعلق صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی آمدکےپیش نظر لاہور ریلوے سٹیشن کےپلیٹ فارم نمبر2پرسیٹج لگ گیا، جناح ایکسپریس کودلہن کی طرح سجادیاگیا، ریلوے  سٹیشن کے اطراف ریلوے اور پنجاب پولیس کے اہلکارتعینات کردیئے گئے۔

مزیدخبریں