موج دریاروڈ؛ ایف بی آر کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی

30 Mar, 2018 | 09:37 PM

رانا جبران
Read more!

رضوان نقوی: موج دریاروڈ پر ایف بی آر کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اُٹھی، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آتشزدگی ہوئی تمام ریکارڈبالکل محفوظ ہے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق موج دریا روڈ پر واقع ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئریونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں شوگر ملز، ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت اہم ترین کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: شریف خاندان کے بچنے کے چانسز نہیں، اڈیالہ جیل منتظر ہے، فواد چودھری

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ دوسری جانب ایف بی آر حکام کے مطابق آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوراً قابو پالیا گیا۔ تاہم تمام ریکارڈ محفوظ رہا ہے۔

مزیدخبریں