علی ساہی: آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس، عدالتوں کے سکیورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کے لیے ہر ضلع میں سپیشل مانیٹرنگ آفیسر مقررکرنے کی ہدایت، یوم علیؑ اور ایسٹر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آر پی اوز کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔
کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر سمیت دیگر اعلی افسران جبکہ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس اور صوبے کے تمام آرپی اوز نے شرکت کی۔
پنجاب بھر میں اے، بی اور سی کیٹگری کے 2564گرجا گھروں کی سکیوررٹی کے لیے 30ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹس کو لازمی استعمال کیا جائے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پر 680جلوس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔