سعودبٹ: عمران خان کی لاہور میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے تحریک انصاف کی خواتین متحرک، شیریں مزاری کی قیادت میں وفد نے لبرٹی گول چکر کا دورہ کیا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق خواتین نے عمران خان کی ہفتے کے روز لبرٹی گول چکر آمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ممبر سازی مہم کا سفر لاہور سے خواتین کی ممبر سازی سے شروع ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مشن تمام لوگوں کو یکجا کرنا ہے۔ جس کام میں خواتین عمران خان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ وفد میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، منزہ حسن، مسرت جمشید چیمہ و دیگر شریک تھیں۔