( قذافی بٹ) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے پاس جعلی دستاویزات ہیں، بچنے کے چانسز نہیں ہیں۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پاس جو دستاویزات تھے، وہ سب جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ یہ باہر نہیں جاسکیں گے بلکہ یہاں سے اڈیالہ جیل ہی جانا پڑے گا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: ملکی تاریخ کا "عباسی" حکمران ، عوام پر مہربان، پٹرول سستا کرنے کا دان
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نہیں بتا سکے کہ 300 ارب روپیہ حسن حسین کو کیسے بھیجا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات نہیں کرنا چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی نے قسم اٹھائی ہوئی ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ ایک شخص کو سامنے رکھ کر کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کا عدلیہ کے زیرنگرانی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے لئے شاہ محمود قریشی خورشید شاہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔