( اقراٗطارق) شہر لاہور ایک بار پھر سے ڈینگی کی زد میں، محکمہ تحفظ ماحولیات ڈینگی سے لڑنے کیلئے تیار، 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کنڑول ماہرین کی 9 ٹیمیں شہر کے نو ٹاؤنز میں فرائض سرانجام دیں گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں ڈینگی کے خاتمہ کےلئے پنجاب حکومت نے دن رات محنت کی ہے۔ ہم اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
قبل از وقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر ماحولیات کا کہنا تھاکہ ڈینگی مچھر کا انڈہ 6 ماہ بھی خشک پڑا رہے تو ضائع نہیں ہوتا بلکہ نمی ملتے ہی لاروا کی افزائش شروع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے مزید عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسی جگہیں جن میں ٹائر گودام، جنک کارڈز اور زیر تعمیر عمارات شامل ہیں۔ انکی انسپکشن کرنے کی اشد ضرورت ہے۔