نرسوں کے وارے نیارے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مہربان ہوگئے

30 Mar, 2018 | 05:08 PM

رانا جبران
Read more!

(قیصر کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نرسوں کو ڈریس اینڈ میس الاونس دینے کی سمری واپس کر دی ہے۔    

سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے یہ سمری واپس پنجاب کیبنیٹ کمیٹی کو بھی دی ہے اور کیبنیٹ کمیٹی نرسوں کو ڈریس الاونس اور میس الاونس دینے کا جائزہ لے اور اپنی سفارشات دے کہ کیا ان نرسوں کو یہ الاونسز ملنا چاہیے یا کہ نہیں۔

پنجاب کیبنیٹ کمیٹی نبرائے کزانہ اور کفایت شعاری نے اگلے ہفتے اس پر اجلاس بھی بلا لیا ہے۔ تاکہ حتمی طور پر فیصلہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں