ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کا 27 واں اجلاس ممبر بورڈ عبدالباسط کی زیرصدارت فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہوا، جس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پاکستان کا دل لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو متوازن اور بہترین غذائیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے 36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس قائم کیے جائیں گے، عوام ماہرین سے نیوٹریشن کلینکس کے علاوہ ٹیلی فون ہیلپ لائن پر بھی مدد لے سکیں گے۔ اجلاس میں ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر نیوٹریشن کلینکس قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور کا بڑا چوک ٹریفک کیلئے کھل گیا

اجلاس کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ ممبران نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی،فوڈ ٹیسٹنگ لیب اور پی ایف اے ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور  فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں اشیائے خورونوش کے ٹیسٹ،طریقہ کار اور ریکارڈ کا جائزہ لیا.