(عیشہ خان) ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث تین ماہ قبل بند کیا جانے والا جی پی او چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار ایل ڈی اے کے دو افسروں کو معافی مل گئی
اورنج لائن ٹرین منصوبے کے زیر زمین حصے کی تعمیرکے لیے تین ماہ قبل جی پی اوچوک سے مال روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا تھا جس سے مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثررہا۔ لٹن روڈ ، لکشمی چوک ، لوئر مال روڈ ، انار کلی اوردیگر راستوں پر شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔سٹی نیوز نیٹ ورک کے 121 رکنی وفد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
ٹریفک پولیس نے بتایاکہ سڑک کھلنے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔تعمیراتی کام مکمل طورپرختم ہونے پرسڑک کی دوسری طرف بھی کھول دی جائے گی۔انہوں نے شہریوں کومتبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پریشانی سے بچاجاسکے۔