ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : عوام کے لیے بری خبر، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 7 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، پیٹرول کی نئی قیمت  265 روپے 61 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے مقرر کر دی گئی۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

 واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔