ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی بورڈ کا ٹی 20 چیمپئن بننے پر ٹیم کیلئے بھاری انعام کا اعلان

بھارتی بورڈ کا ٹی 20 چیمپئن بننے پر ٹیم کیلئے بھاری انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنتے ہی بھارتی ٹیم پر پیسوں کی بارش ہو گئی، آئی سی سی کے بعد بھارتی بورڈ نے بھی بھاری انعام کا اعلان کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کر دیا، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم کیلئے 125 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

 جے شاہ نے مزید کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی طرف سے بھی 24 لاکھ ڈالر (یعنی 68 کروڑ سے زائدپاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی جو کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ چیمپئن انگلینڈ کو 10 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔