ویب ڈیسک : پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا,وینکوور کے سکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں, جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھیسکواڈ کا حصہ ہیں۔
وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ "سر" لکھا, وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔