اے سی ریپئرنگ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی

30 Jun, 2024 | 09:46 PM

اسرار خان : لاہور اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں فریج، اے سی ریپئرنگ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق واقعہ رات 8 بجے سکیم موڑ کے قریب شہری معظم کی دکان میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں نواں کوٹ کا رہائشی 28 سالہ محمد علی جاں بحق ہو گیا جبکہ 33 سالہ ظہیر، 24 سالہ حامد اور 20 سالہ سمیع اللہ زخمی ہو گئے ۔

 حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں