اویس کیانی : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، مولانا صاحب بزرگ اور زیرک سیاست دان ہونے کے ناطے آپ کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہئے۔ سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی سٹاک ایکسنج تاریخی بلندی پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔