بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار، سلیب سسٹم کیخلاف ملک بھر میں کل احتجاج ہوگا

30 Jun, 2024 | 09:02 PM

ارشاد قریشی :  بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور سلیب سسٹم کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج ہوگا ۔ 

 آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر راولپنڈی میں بھی تاجر برادری نے کمر کس لی۔ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کینٹ ظفرقادری کا کہنا ہے کہ انجمن تاجران کینٹ نے کل شام چار بجے سے چھ بجے تک دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔  کینٹ میں تمام تاجر بجلی کے بل اور ہاتھوں میں سلوگن والے پلے کارڈ لیکر اپنے چوراہوں میں پہنچیں۔  تنخواہ دار اور متوسط طبقے سمیت تاجر بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں عوام کا یہ مسئلہ اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں، پرامن احتجاج کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں