ہری پور; تربیلا ڈیم کے قریب 4 بچے ڈوب گئے

30 Jun, 2024 | 07:12 PM

ملک شاہد تبسم : ضلح ہری پور میں واقع تربیلا ڈیم میں کاگ دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم 11 (ہری پور) اور غوطہ خور ٹیم 22 (خانپور) اسٹیشن سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ البتہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 12 سالہ لائیبہ کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے چاروں کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام بچے اپنے والد کے ساتھ ڈیم پر گھومنے آئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ لائبہ بی بی ، 13 سالہ انیس فاطمہ، 11 سالہ ارسلان، 9 سالہ فیضان علی شامل ہیں۔ تمام بچے آپس میں بہن بھائی تھے اور ہری پور کے علاقے الولی کے رہائشی تھے۔

مزیدخبریں