سمیع اللہ : چلاس کے علاقے جل تھانہ تھک کی حدود میں دو مسافر گاڑیاں ہائی روف اور ویگو آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا، جب ویگو بابوسر روڈ سے شاہراہِ قراقرم کی جانب جبکہ ہائی روف بابوسر کی جانب جا رہی تھیں، اسی دوران جل تھانہ تھک کی حدود میں دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دونوں گاڑیاں کے ٹکرانے کے بعد تھک نالہ میں گر گئیں۔
حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے نتیجے ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 6 زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا، البتہ جائے وقوع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں 17 افراد سوار تھے۔