فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس لاگو کر دیا

30 Jun, 2024 | 06:38 PM

سٹی42: مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے بری خبر ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نزلہ،زکام، کھانسی کے جوشاندے،ہربل معجون ، شربت اور گولیوں پر سیلز ٹیکس لاگو کردیا  جبکہ ہومیوپیتھک ادویات پر  بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس کے نفاذ سے دیسی اور ہومیوپیتھک کی ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا، اس سے قبل دیسی اور ہومیوپیتھک ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں