لاہور؛ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا ٹریفک وارڈن ہسپتال میں چل بسا

30 Jun, 2024 | 06:24 PM

اسرار خان : ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ٹریفک وارڈن محمد اکرم خالق حقیقی سے جا ملا. 

ٹریفک وارڈن محمد اکرم چند روز قبل مال روڈ انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوا، جو جناح ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا . مرحوم حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا.

 سی ٹی او عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن محمد اکرم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا, ان کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک پولیس لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے . 

مزیدخبریں